ناراض بیگم کو منانے کے لئے بڑی قربانی

ناراض بیگم کو منانے کے لئے بڑی قربانی
ناراض بیگم کو منانے کے لئے بڑی قربانی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل دنیا بھر میں آئی فون کی آمد کا چرچا ہے اور لوگ اس کے حصول کے لئے مرے جارہے ہیں۔ دبئی سے لے کر سنگاپور تک اور لندن کے بڑے بڑے سٹور کے باہر لمبی قطاریں اس فون کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لندن میں44گھنٹوں کے بعد جب ورلڈ سکائی سٹور کھلا تو اس کے درجنوں سیلز مینوں نے دو قطاریں بنا کر 41 سالہ ڈیرس کا استقبال کیا اور یوں ڈیرس پہلا آئی فون خریدنے میں کامیاب ہوا۔ اس نے یہ فون اپنی بیوی کے لئے خریدا جس نے صرف اتنا کہا تھا کہ ڈیرس اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو مجھے دنیا کا پہلا آئی فون 6 خرید کر دو اور ڈیرس نے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی بیوی کی خواہش پوری کردی، اس کے لئے اسے 44 گھنٹے قطار میں کھڑا رہنا پڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -