نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد لڑکی قتل کردی

نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد لڑکی قتل کردی
نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد لڑکی قتل کردی

  

مریدکے (ویب ڈیسک) مریدکے میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر نامعلوم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے گہرے پانی میں پھینک دی، پولیس نے لڑکی کے ورثاءکی تلاش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے صدر کی مزدور آبادی ریان پورہ میں نامعلوم افراد نے 28 سال نامعلوم لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش مسخ کرکے بوری میں بند کرکے گہرے پانی میں پھینک دیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مریدکے کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیج دی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ورثاءکی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف