میرا ”قریبی دوست“ کو منانے کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں

میرا ”قریبی دوست“ کو منانے کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں
میرا ”قریبی دوست“ کو منانے کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا قریبی دوست کو منانے کے لئے خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں اور انہوں نے پاکستان میں اپنے تمام دوستوں سے رابطہ منقطع کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کیپٹن نوید سے ملنے کے لئے بیرون ملک گئی ہیں کیونکہ ان کے درمیان مسلسل رابطہ تھا لیکن دونوں یہ ظاہر کررہے تھے کہ ان کے درمیان ناراضگی ہے، اگرچہ دونوں کے درمیان ایک سال سے ملاقات نہیں ہوئی تھی لیکن وہ مسلسل رابطے میں تھے اور دونوں کے درمیان اکثر فون پر بھی بات ہوتی تھی۔ میرا کے ایک قریبی دوست کے مطابق اس سے پہلے وہ جب بھی بیرون ملک جاتی تھی سوشل میڈیا پر سب سے رابطے میں رہتی تھی لیکن اس بار میرا نے سب سے رابطہ ختم کردیا ہے۔ یاد رہے کہ متنازعہ ویڈیو کے بعد اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے یہ مشہور کردیا تھا کہ اب ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -