قربانی کے بکرے کو سیر کیلئے لے جانے والا لڑکا اغوا

قربانی کے بکرے کو سیر کیلئے لے جانے والا لڑکا اغوا
 قربانی کے بکرے کو سیر کیلئے لے جانے والا لڑکا اغوا

  

لاہور (ویب ڈیسک) نواب ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم اغوا کاروں نے بارہ سالہ بچے کو اغوا کرلیا ، جاتے جاتے قربانی کے بکرے بھی چرا کرلے گئے، پولیس تاحال اغوا کاروں کا سراغ نہ لگاسکی۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاﺅن کے علاقے کھوکھر چوک ایم بلاک کے رہائشی یاسین کے مطابق ان کا بارہ سالہ بیٹا محمد جمعہ قربانی کے بکروں کو گلی میں سیر کروارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم افراد گاڑی میں آئے بیٹے کو اغواءکرنے کے بعد بکرے بھی گاڑی میں ڈالے اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے چار گھنٹے بعد نواب ٹاﺅن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : لاہور