کراچی کی دونوں ٹیمیں نیشنل ٹی ٹونٹی سے باہر، آفریدی کی فارمیٹ پر کڑی تنقید
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹور نامنٹ سے کراچی کی دونوں ٹیمیں باہر ہوگئیں ہیں ، شاہد آفریدی نے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میچ میں شکست پر ایونٹ سے باہر ہونا بدقسمتی ہے۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر انتظام نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی دونوں ٹیمیں زیبراز اور ڈولفز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ہیں ۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میچ میں شکست پر ایونٹ سے باہر ہونا بدقسمتی ہے، کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی لانا چاہئے۔