ناسا کا خلائی جہاز مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا

ناسا کا خلائی جہاز مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا
ناسا کا خلائی جہاز مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز ’میون‘ مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے بھیجا گیا خلائی جہاز 10 ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا ہے جہاں وہ مریخ کی فضا پر تحقیق کرےگا اور اپنے مرکز کو معلومات پہنچائےگا۔ مریخ پر تحقیق کی اس مہم سے منسلک سائنسدان بروس جارکووسکی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھیجی جانےوالی خلائی مہمات کے ذریعے ہمیں مریخ کی بالائی فضا کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہوئی ہیں لیکن اس سلسلے میں ہمیں اب بھی بہت جاننے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ ”میون“ کی مدد سے ہمیں مریخ کے بارے میں ایسے حقائق معلوم ہوں گے جن سے ہم وہاں کے ماحول اور اسکے ارتقا کے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔
واضح رہے کہ زمانہ قدیم سے ہی مریخ پر خلائی مخلوق کی باتیں کی جاتی رہی ہیں، دوربینوں اور خلائی جہازوں کے ذریعے مریخ کی زمین پر پانی کے بہاﺅ سے پیدا ہونےوالی حالت کا پتہ چلتا ہے لیکن درحقیقت مریخ کی سطح پر ہوا کا دباﺅ اس قدر کم ہے کہ وہاں پانی فوراً ہی بخارات کی شکل میں تحلیل ہوجاتا ہے۔