غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افرادقتل

غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افرادقتل
غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افرادقتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک) شکارپورمیں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے محمود آباد میں دوگرپوں میں تصادم ہوا۔ آپسی لڑائی کے باعث کاروکاری کے الزام پر خاتون سمیت تین افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کوخان پور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے کی صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -