پولیس تشددکیس، ڈاکٹرطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری میں ایک مرتبہ پھر توسیع

پولیس تشددکیس، ڈاکٹرطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری میں ایک مرتبہ پھر توسیع
پولیس تشددکیس، ڈاکٹرطاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری میں ایک مرتبہ پھر توسیع

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداددہشتگردی کی عدالت نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے کارکنا ن اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی طرف سے کارسرکارمیں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت پولیس کی طرف سے موقف اپنایاگیاکہ طاہرالقادری کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جس پر عدالت نے چوتھی بار وارنٹ گرفتاری میں 9دن کی توسیع کرتے ہوئے دواکتوبر کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : گوجرانوالہ