شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ ،9افرادجاں بحق

شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ ،9افرادجاں بحق
شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ ،9افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور، ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے میں 9افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیاگیاہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرائے گدائی کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہوگئیں جس کی وجہ سے بے قابو ہو کر دوکاروں پر جاچڑھا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کاروں کو کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو نکالاگیاتاہم دوزخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

مزید :

ایبٹ آباد -