بے گھر13ہزارسے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ

بے گھر13ہزارسے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ
بے گھر13ہزارسے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ

  

شمالی وزیرستان: حکومت نے شمالی وزیرستان سے بے گھرتیرہ ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان سے بے گھر خاندانوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ایک سے زائد مقامات پراپنی رجسٹریشن کر وانے والے 13989خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دوہری رجسٹریشن کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کو حکومتی معاوضہ اور دیگرسہولیات کی ادائیگی میں مشکلات بھی پیش آرہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے83480 خاندانوں کورجسٹرڈ کیا گیا ہے، ان خاندانوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد دیگر لوگوں میں امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی۔

مزید :

دفاع وطن -