گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ،سیلاب نچلے درجے میں داخل ہو گیا

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ،سیلاب نچلے درجے میں داخل ہو گیا
 گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ،سیلاب نچلے درجے میں داخل ہو گیا

  

 سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر سیلابی ریلا درمیانے سے نچلے درجے میں داخل ہوگیا ، اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد 195933کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 173503 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر اس وقت بھی پانی کا ریلا گزر رہا ہے جہاں پر پانی کی آمد 255660 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 203600 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوگی جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں پانی کی آمد 129191کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 93596کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے حفاظتی بندوں پر ریلیف کیلئے میڈیکل کیمپ قائم ہیں جہاں پر سیلاب سے متاثرہ افراد کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم اب بھی صرف 10 فیصد افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر پائے ہیں۔

مزید : سکھر