تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے

تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے
تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی چیپٹر کے سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اسکا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے،اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -