پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں:ڈی آئی جی ایسٹ

پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں:ڈی آئی جی ایسٹ
پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی تحقیقات میں اہم شواہد ملے ہیں:ڈی آئی جی ایسٹ

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں سے متعلق شواہد ملے ہیں، قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر سےان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں اسلامک سٹڈی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیر شیخ نے بتایاکہ پروفیسر شکیل اوج کے قتل سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں ، شعبہ اسلامک سٹیڈیزکے اساتذہ سے بھی تفتیش کی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر اوج کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اہم حقائق کا علم ہوا ہے ،شکیل اوج کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : کراچی