پی آئی اے کیلئے انتہائی مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کر لیے گئے

پی آئی اے کیلئے انتہائی مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کر لیے گئے
پی آئی اے کیلئے انتہائی مہنگے کرائے پر طیارے حاصل کر لیے گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) موجودہ حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، خسارے میں ڈوبے ہوئے ادارے پی آئی اے کیلئے انتہائی مہنگے داموں پر طیارے کرائے پر حاصل کرلئے گئے ہیں۔

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی ہدایت پر قومی ایئرلائن نے ایئر بس اے 320 طیارے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر حاصل کرلئے ہیں، ان طیاروں کا کرایہ 2700 ڈالر فی گھنٹہ ہے۔ایویشن ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن نے یہی طیارے اسی کمپنی سے 1600 ڈالر فی گھنٹہ کے کرائے پر طیارے حاصل کئے ہیں تاہم قومی ایئرلائن ان طیاروں کو استعمال کر نے کے لےے اربوں روپے زائد کرائے کی مد میں ادا کررہی ہے۔

اس ضمن میں بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں ممبران نے شدید تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، ان طیاروں سے بارہ گھنٹے فلائنگ کے بجائے صرف چھ گھنٹے فلائنگ کرائی جارہی ہے جبکہ کرایہ بارہ گھنٹے کا ادا کیا جارہا ہے۔

مزید :

بزنس -