باغی کا شاہ محمود قریشی کو چیلنج ، عمران خان کا مقام نوازشریف یا زرداری نہیں چھین سکتا: جاوید ہاشمی

باغی کا شاہ محمود قریشی کو چیلنج ، عمران خان کا مقام نوازشریف یا زرداری نہیں ...
باغی کا شاہ محمود قریشی کو چیلنج ، عمران خان کا مقام نوازشریف یا زرداری نہیں چھین سکتا: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی ہی جماعت کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا اور موقف اپنایاکہ ملتان دونوں کی حقیقت جانتاہے ، پتہ چل جائے گاکہ کون داغی ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ وہ نذرانے لینے والوں کو پیرمانتے ہیں اور نہ ہی بھیس بدلتے ہیں ، غریبوں سے نذرانے لینے کو حرام سمجھتے ہیں ، عمران خان اورتحریک انصاف کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ شاہ محمود قریشی اپنی نشست سے استعفیٰ دے کر اپنے آبائی حلقے این اے 150سے مقابلے میں الیکشن لڑلیں ، ملتان میں جھگڑارہتاہے کہ کون مخدوم ہے اور کون نہیں ؟ وہ صرف مخدوم نہیں ، ہاشمی بھی ہیں ،شاہ محمودقریشی کو کبھی سیاسی حریف نہیں سمجھا، لوگ محبت سے مخدوم لکھتے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ نہ لکھاکریں ۔
اُن کاکہناتھاکہ ملک میں دھرنوں کی سیاست ہورہی ہے ،این اے 149پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منگل کوجمع کرائیں گے ، سیاست میں آتے وقت اُنہوں نے طے کیاتھاکہ متوسط طبقے کے لیے لڑوں گا، عمران خان بھولے آدمی ہیں ، عمران خان سے کہاتھاکہ آپ استعمال ہورہے ہیں اور قادری بھی ، پارٹی میں کچھ لوگوں نے اُنہیں استعمال کیا،شاہ محمود کو وائس چیئرمین بنانے کے لیے شیریں مزاری کو پارٹی سے نکالاگیا،تحریک اور عمران کیخلاف بہت بڑی سازش کی گئی ۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان بڑا آدمی ہے ، اُس کا مقام نواز شریف یا زرداری نہیں چھین سکتے ، عمران خان چھوٹے بھائیوں جیساہے ، جو استعمال کررہے ہیں ، اُن سے خداپوچھے گا،سب سے پہلے جاویدہاشمی کا احتساب ہوناچاہیے، اللہ کا کرم ہے کہ قوم کے سامنے صاف دامن ہوکر بیٹھا ہوں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -