ڈاکوﺅں نے بینک سے 9لاکھ روپے لوٹ لیے

ڈاکوﺅں نے بینک سے 9لاکھ روپے لوٹ لیے
ڈاکوﺅں نے بینک سے 9لاکھ روپے لوٹ لیے

  

 سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک )سرگودھاکے ایک نجی بینک میں ڈاکوﺅں نے عملے کو یر غمال بناکر 9لاکھ روپے لوٹ لیے، مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واٹر سپلائی روڈ پر واقع نجی بینک کی برانچ میں تین مسلح ڈاکوداخل ہوئے جبکہ ان کا ایک چوتھاساتھی بینک کے باہر نگرانی کرتا رہا۔ ڈاکوﺅں نے بینک کے عملے اور کسٹمرز کو یر غمال بناکر لوٹ مار شروع کر دی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جس پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا، سیکورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو 9لاکھ روپے لیکر فرا ر ہوگئے ہیں ۔

مزید :

کراچی -