افریقی شہری کو آسیب کے سائے نے خون پینے کا شوقین بنادیا
الجزائر(نیوز ڈیسک) الجیریا میں ایک عجیب واقع نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالی۔ تفصیلات کے مطابق عبدالھدیٰ نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس میں کوئی بدروح داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ خون کا پیاسا ہوگیا ہے۔ دوسروں پر حملہ آور ہونے سے قبل اس کے چہرے کی رنگت بدل جاتی ہے اور آنکھوں سے جیسے خون اتر آیا ہو۔ وہ بالکل درندے کی شکل ا ختیار کرلیتا ہے اور انسان ہو یا جانور کی گردن پر دانت گاڑ دیتا ہے۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کے خون کا ایک بھی قطرہ ضائع نہ ہونے دے۔ عبدالھدیٰ کو زنجیروں سے باندھ کر ایک کمرے میں قید کرلیا گیا ہے۔