بجلی کے اضافی بل محکمے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں:عابد شیر علی

بجلی کے اضافی بل محکمے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں:عابد شیر علی
بجلی کے اضافی بل محکمے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں:عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر نے کہا ہے اس مہینے میں واپڈا کی جانب سے اوور بلنگ کی بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئی ہیں اور ایسا اس محکمے کی اپنی ملی بھگت کے بغیر ممکن ہی نہیں، محکمے کی یہ حالت بھی پچھلی حکومت کی عطاکردہ ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر آڈٹ کروایا جائے گا اور اس رپورٹ کی بنیاد پر تمام اضافی بلوں کی واپسی یقینی بنائے جائے گی، تاہم یہ معاملہ محکمے کے ملوث ہونے کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب وزارت پانی وبجلی کو سو ارب روپے اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم یہ محکمہ اس مہینے اوور بلنگ کر کے صارفین سے محض 55ارب روپے ہی اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جبکہ اسی محکمے کے وزیر عابد شیرعلی نے بھی اوور بلنگ کے معاملے پر محکمے کے ملوث ہونے کے شبے کا اظہار کر دیا ہے۔ان کی جانب سے یہ اقرار سننے کے بعد عوام یہ سونے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ اگر ایک وزیر کا اپنے محمکے پر کنٹرول نہیں ہے اور جو بے بسی سے یہ بات کہہ رہا ہے تو پھر اسے وزیر موصوف کی نااہلی ہی سمجھا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -