ایف آئی اے کا قصور میں چھاپہ، 5گیٹ وے ایکسچینجزپکڑ لیں

ایف آئی اے کا قصور میں چھاپہ، 5گیٹ وے ایکسچینجزپکڑ لیں
ایف آئی اے کا قصور میں چھاپہ، 5گیٹ وے ایکسچینجزپکڑ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے قصور میں چھاپے کے دوران 5گیٹ ایکسچیینجز پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کاروائی کی تو چھاپے کے مقام سے متعدد ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ تکنیکی سامان کو قبضے میں لے کر باقاعدہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، قبضے میں لئے گئے سامان میں ہزار سے زائد سمز، لیپ ٹاپس اور ڈش انٹیناز شامل ہیں۔ ملزمان کے غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے حکومتی خزانے کو ہر مہینے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

مزید :

قومی -