پرویز رشید سے جاننا چاہیں گے کہ انہیں تحریک انصاف کا جلسہ مک مکا کیوں لگا؟: خالد صدیقی

پرویز رشید سے جاننا چاہیں گے کہ انہیں تحریک انصاف کا جلسہ مک مکا کیوں لگا؟: ...
پرویز رشید سے جاننا چاہیں گے کہ انہیں تحریک انصاف کا جلسہ مک مکا کیوں لگا؟: خالد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماءڈاکٹر مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سندھ کو جگانا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، کوئی بھی پارٹی کراچی میں ہمارے ساتھ مل کر اچھے کام کرنا چاہتی ہو تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے، کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اس کو جگانا بھی جانتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر عمران خان کے بیانات پر کوئی شک نہیں ہے تاہم عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں انتخابات کیوں نہیں کروائے؟ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا مک مکا قرار دیا تو یہ ہم ان سے جاننے چاہیں گے کہ ان کو ایسا کیوں لگا؟ ہم سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں تاہم دوسرے بھی ہمارے وجود کو تسلیم کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -