وزیر اعلی سندھ سے نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی ملاقات

وزیر اعلی سندھ سے نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی ملاقات
وزیر اعلی سندھ سے نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی ملاقات

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے نئے تعینات کردہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و عامہ کی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں رینجرز کی کوششوں پر وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی گئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق وزیر اعلی نے میجر جنرل بلال اکبر کو کراچی آپریشن میں مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کو شہر میں مکمل امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں