کون سے فنکار انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول ہیں؟

کون سے فنکار انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول ہیں؟
کون سے فنکار انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول ہیں؟

  

ممبئی(نیوزڈیسک)وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے پسندیدہ اداکار اور اداکارائیں بدلتے رہتے ہیں ایک فنکار جو کبھی گزشتہ سالوں میں آپ کا یا دنیا کا پسندیدہ رہا ہوتا ہے ضروری نہیں کہ آنے والے دنوں میں وہ اسی طرح مقبول ہو۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی نا کوئی نیا چہرہ اپنا آپ منوا کر مداحوں کے دل میں گھر کرلیتا ہے اور کچھ چہرے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کئی سال دلوں پر راج کرتے ہیں اور لوگ ان کے بارے میں جاننا سالوں سال پسند کرتے ہیں۔ اگر ملکوں کی فہرست کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ہر ملک کے شہریوں کی پسند اور ناپسند مختلف ہوتی ہے۔ اگر بات آئے بالی ووڈ کی تو پاکستان اور بھارت کے فلم بینوں کی پسند اور ناپسند شادو ناذر ہی مختلف ہوتی ہے۔ گزشتہ کافی مہینوں سے بالی ووڈ کے ستاروں کی لسٹ میں چند بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں۔ مثال کے طور پر نمبر 1 پر ایک ایسی فنکارہ چلی گئی ہے جس کے بارے مین کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ آئیے آپ کو ان ستاروں سے ملواتے ہیں جن کے بارے میں مداحوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی ہے۔ بھارتی زیٹ گیسٹ کے مطابق یہ ستارے سب سے زیادہ سرچ کئے گئے ہیں۔ آپ اس لسٹ کو دیکھ کر یقیناً حیران رہ جائیں گے کیونکہ اس لسٹ کے ٹاپ پر کوئی اور نہیں بلکہ کینیڈین نڑاد بھارتی اداکارہ سنی لیون ہیں اور انہوں نے کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

1 .سنی لیون: بولڈ مناظر اور متنازعہ فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کو پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔ 2012ءمیں کینیڈا سے بھارت آکر قسمت آزمانے والی اداکارہ کو ابتداءمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور ان کی فلمیں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں گو کہ ان فلموں میں بھی انہوں نے بولڈ مناظر فلمانے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی لیکن پھر بھی ان کی مراد بر نہ آئی اور وہ ایک عام سی اداکارہ ہی رہیں۔ آخر کار قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے راگنی ایم ایم ایس 2 میں شہر آفاق گانا ’بے بی ڈول‘ فلما کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔ ان کی اس تیزی سے کی گئی ترقی پر ساتھی اداکارائیں حیران و پریشان تو ہیں ہی لیکن اب انہوں نے بھی سنی لیون کے نقش قدم پر چلنے کی ٹھانی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ انہیں کتنی کامیابی ملتی ہے اور وہ سنی لیون کا ریکارڈ توڑ پاتی ہیں یا نہیں۔

2 .سلمان خان: گوکہ اس سال ان کی کوئی خاص فلم ریلیز یا یٹ نہیں ہوئی لیکن پھر بھی وہ تلاش کئے گئے فنکاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ دبنگ خان کے نامک سے جانے جانے والے اور شرٹ سے نفرت کرنے والے اداکار گزشتہ دو دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ ’بگ باس‘ شو کے میزبان نے کترینہ کیف کے ساتھ ان ہوکر بھی کافی شہرت کمائی تھی۔

3 .کترینہ کیف: سلمان خان کے ساتھ سکینڈل کے بعد ان کے رنبیر کپور کے ساتھ سکینڈل نے انہیں کافی شہرت دی۔ فلم دھوم 3 کے گانے میں بے اختیار ڈانس نے انہیں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بنادیا اور کترینہ کیف ایک بار پھر مقبول ترین اداکاروں کی فہرست سے ٹاپ پر آگئیں۔

4 .دیپکا پڈوکون: رنبیر کپور کے ساتھ فلموں کی دنیا میں آنے والی اداکارہ کے لئے گزشتہ مہینے بہت ہی اچھے ثابت ہوئے۔ ان کی تین فلمیں جن میں ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ ، ’چینائی ایکسپریس‘ اور ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ نے ان کے ڈوبتے ستاروں کو چمکا دیا اور وہ ایک بار پھر سب سے زیادہ تلاش کی گئی اداکارا?ں کے ساتھ کھڑی ہوگئیں۔

5 .شاہ رخ خان: اگر کسی نے پرستاروں کے دلوں پر سب سے لمبا راج کیا ہے تو وہ شاہ رخ خان ہیں، اگر یہ بات کہی جائے تو کچھ غلط نہ ہوگی، ان پر ہر قدم نے انہیں شہرت دی۔ کنگ خان کے نام سے جانے جانی والی شخصیت کی فلم چینائی ایکسپریس نے انہیں بہت ایک بار پھر لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بنادیا۔ ان کی فلم کا گانا ’لنگی ڈانس‘ بھی سب سے زیادہ سرچ کئے گئے ٹریکس میں آیا جب تیسرے بیٹے ’اب رام‘ کی پیدائش نے بھی ان کی شہرت اور نام کو چار اند لگادئیے۔

6 .ہنی سنگھ: نئی نسل میں بہت تیزی سے شہرت پائے جانے والے اور گانے ’بلیو آئیز‘ سے دلوں میں گھر کرنے والے ہنی سنگھ نے ٹاپ ٹین کی لسٹ میں آکر سب کو حیران کردیا ہے۔

7 .کاجل: کسی زمانے میں شاہ رخ کے ساتھ لازم و ملزوم سمجھی جانے والی اداکارہ ایک بار پھر اس لسٹ میں شامل ہوکر سب کو حیران کرگئی ہیں۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’جیلا‘ نے ایک بار پھر انہیں لوگوں میں مقبول کردیا ہے۔

8 .کرینہ کپور: ان کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلموں میں کوئی بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن پھر بھی وہ سب سے زیادہ سرچ کی گئی شخصیات میں شامل ہیںتاہم سیف علی خان سے شادی کے بعد انہیں خوب شہرت ملی۔

9 .رنبیر کپور: ایک فلاپ فلم ”سانوریا“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے رنبیر کپور نے انتھک محنت کے بعد بالی ووڈ میں جلد نام بنا لیا۔ان کی متعدد فلموںکو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلموں نے انہیں شہرت دی۔ کترینہ کیف کے ساتھ شادی کی خبروں نے بھی ان کی سرچ ریٹنگ بڑھادی۔ رنبیر کپور نے شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے ان کہ کہنا تھا کہ کترینہ کیف ان کی ”پرانی دوست“ ہیںاور ابھی ان کا شادی کا کئی ارادہ نہیں۔

10 .پونم پانڈے: متنازع فلموں اور مناظر سے پونم پانڈے نے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھایا اور اس لسٹ میں جگہ بنالی۔بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے کو عوامی مقامات پر غیر اخلاقی لباس پہننے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد پونم پانڈے اس شرط پر رہا کردیا گیا کہ وہ آئیندہ عوامی مقام پر غیر اخلاقی لباس زیب تن نہیں کریں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -