سکاٹ لینڈ ریفرنڈم ،دنیا بھر میں آزادی کی نئی لہر

سکاٹ لینڈ ریفرنڈم ،دنیا بھر میں آزادی کی نئی لہر
سکاٹ لینڈ ریفرنڈم ،دنیا بھر میں آزادی کی نئی لہر

  

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے لوگوں نے حالیہ ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی کو مسترد کردیا ہے لیکن اس کے اثرات یورپ کے ملک سپین میں بھی پہنچ گئے ہیں جہاں کیٹلونیا علاقے کے لوگ سپین سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم منعقد کرنے جارہے ہیں۔ ملک کے جنوبی مشرق میں واقع کیٹلونیا کی آبادی تقریباً 76 لاکھ ہے اور یہ سپین کا نسبتاً خوشحال علاقہ ہے یہاں کی زبان بھی باقی ملک سے قدرے مختلف ہے اور یہاں تاریخی طور پر علیحدگی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ کیٹلونیا کے پارلیمنٹ نے 9 نومبر کو علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد لوگوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نتیجہ جو بھی ہو لیکنوہ خوش ہیں کہ کم از کم انہیں اظہار رائے کا موقع تو ملے گا۔ دوسری جانب ہسپانوی حکومت اس فیصلے سے خوش نہیں ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت اسے غیر قانونی قرار دے گئی کیونکہ ملک کے قانون کے مطابق علیحدگی کے فیصلے کیلئے سارے ملک میں ووٹنگ ہونا ضروری ہے۔

مزید : بین الاقوامی