یمنی باغی حکومت پر قابض،وزیر اعظم کے استعفیٰ کی متضاد اطلاعات

یمنی باغی حکومت پر قابض،وزیر اعظم کے استعفیٰ کی متضاد اطلاعات
یمنی باغی حکومت پر قابض،وزیر اعظم کے استعفیٰ کی متضاد اطلاعات

  

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یمن کے حکومتی مراکز پر باغیوں نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ ملک کی وزارت داخلہ سکیورٹی اداروں کو تصادم سے گریز کرنے کا کہہ رہی ہے۔ مقامی میڈیا نے وزیراعظم محمد باسنداوا کے استعفیٰ کی بھی خبر دی ہے لیکن سرکاری خبر رساں ادارے ”صبائ“ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر عبدرابوہ منصور کو وزیراعظم کے استعفیٰ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے صدر کو مطلق العنان قرار دیتے ہوئے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دریں اثناءملک کے وزیر داخللہ عبدوالطارب نے وزارت کے تمام اراکین کو مبینہ باغی گروپ انصار اللہ سے تصادم نہ کرنے کو کہا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصار اللہ کے ساتھ تعاون کیا جائے اور انہیں پولیس کا دوست سمجھا جائے تاکہ سرکاری املاک اور اہم عمارتوں کی حفاظت کی جاسکے۔ دوسری جانب انصار اللہ کے نمائندہ محمد عبدالسلام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی مراکز پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -