دنیا کا ایک اور فضول ریکارڈ

دنیا کا ایک اور فضول ریکارڈ
دنیا کا ایک اور فضول ریکارڈ

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) سکھ مذہب میں پگڑی پہننے کی خصوصی اہمیت ہے لیکن پٹیالہ شہر کے اوتار سنگھ کی پگڑی ایک ورلڈ ریکارڈ بن گئی ہے کیونکہ اس کے کپڑے کی لمبائی ناقابل یقین 645میٹر (2,115فٹ) ہے۔ اوتار سنگھ کی پگڑی دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں اور تعجب کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اتنا وزن اٹھا کر کیسے چلتا پھرتا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسے اس کا وزن بالکل محسوس نہیں ہوتا کیونکہ وہ اس بھاری بھرکم پگڑی کا عادی ہوچکا ہے بلکہ یہ کے سر پر نہ ہو تو اسے بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ اوتار سنگھ کی پگڑی میں زیورات اور نمائشی ہتھیار بھی سجے ہوئے ہیں اور وہ اس کے ساتھ ہی اپنی روزمرہ زندگی کے سب کام سرانجام دیتا ہے حتیٰ کے موٹرسائیکل بھی چلاتا ہے۔ اوتار سنگھ کا تعلق سکھ مذہب کی نہانگ شاخ سے ہے جو اپنی جنگجو روایات، گہرے نیلے لباس اور جہازی سائز پگڑیوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔

مزید :

تفریح -