تاج محل،اب دبئی میں بھی

تاج محل،اب دبئی میں بھی
تاج محل،اب دبئی میں بھی

  

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) دبئی میں تعمیر کی جانے والی20 منزلہ شیشے کی عمارت ”تاج عریبیہ“ جس کا ڈھانچہ بھارتی تاج محل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے 2017ءتک عوام کے لئے کھول دی جائے گی کمپنی کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ دوبئی میونسپلٹی کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مذکورہ عمارت تاخیر کا شکار ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ ہم یہ اجازت جلد حاصل کرلیں گے۔ہم نے اس عمارت کی تعمیر کامنصوبہ 2014ءمیں بنایا تھا اور 2016ءتک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ پہلے اس عمارت کا افتتاح 2016ءکو کیا جانا تھا۔کمنپی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دوبئی میں پہلی بار اتنی بڑی شیشے کی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جو دراصل ایک ہوٹل ہے جو ایک عدد بینکویٹ ہال ، نائٹ کلب پر مشتمل ہوگی جو اس کے بیسمنٹ میں ہوں گے انہوں نے بتایا کہ اس کا ڈیزائن بالکل جداگانہ اور بے مثال ہے جس کے لئے ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، ہمیں میونسپلٹی کے کہنے پر اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں، لیکن اب ہمیں امید ہے کہ 2016ء تک اس منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا اور2017ءکے آغاز میں اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -