عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید کہیں گے: پرویزرشید

عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید کہیں گے: ...
عمران خان نے مذاکرات کو خود ’ویٹو‘ کیا، لاہور میں انہیں خوش آمدید کہیں گے: پرویزرشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے پر خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو جلسے کرنے کاحق ہے، ہم نے تو ان کو اسلام آباد میں دھرنا دینے سے بھی نہیں روکا تھا، ہمیں ان کے جلسے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد میں کنٹینر لگانے کا مقصد دھرنے کو روکنا ہوتا تو جو چند ہزار لوگ شام کو دھرنے میں آتے ہیں وہ بھی نہ آ سکتے اور نہ ہی عمران خان روزانہ بنی گالہ جا سکتے تھے، عمران خان روزانہ جھوٹ بولتے ہیں ، انہوں نے خود حکومت کی ساتھ جاری مذاکرات کو ’ویٹو‘ کیا، ہم نے تو عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے خط بھی لکھا اور اصلاحاتی کمیٹی بھی بنا چکے ہیں، صرف وزیر اعظم کے استعفے پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو رہا ہے، تین سربراہ مملکت کے دورے ملتوی ہوئی، پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری رک گئی، یہ دھرنے ہمیں چیلنج دے رہے ہیں اور مزید محنت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مک مکا کی بات میں نے خالد مقبول صدیقی کے متعلق نہیں کہی تھی، جب ان سے ملاقات ہو گی تو ان کو آگاہ کروں گا کہ میرا کیامطلب تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں