متحدہ عرب امارات،پاکستانی ڈرائیور کی شرمناک حرکت

متحدہ عرب امارات،پاکستانی ڈرائیور کی شرمناک حرکت
متحدہ عرب امارات،پاکستانی ڈرائیور کی شرمناک حرکت

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک پاکستانی ڈرائیور نے انتہائی بے شرمی کا ثبوت دیتے ہوئے مدہوش خاتون مسافر کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی اور خاتون کی شکایت پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعت کے مطابق 22سالہ لبنانی خاتون اور اس کے دوست نے دبئی مال کے قریب ٹیکسی لی اور صبح ساڑھے چار بجے کے قریب وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئی ۔ اس کا دوست راستے میں اتر گیا جبکہ اس نے ڈرائیور کو جمیرا لیک ٹاورز میں واقع اپنے گھر کی طرف چلنے کو کہا ۔خاتون کثرت مے نوشی کی وجہ سے گاڑی کی سیٹ پر مدحوش ہو گئی ۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بد کردار ڈرائیور نے ٹیکسی ایک ویران جگہ پر کھڑی کر کے اس کے ساتھ بد فعلی کی کوشش شروع کر دی۔خاتون کا کہنا ہے کہ اسے اچانک محسوس ہوا کہ کوئی اس کے اوپر سوار ہے اور کے سر کے نیچے تکیہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس کی اٹھنے کی کو شش کو بار بار ناکام کیا گیا۔لیکن اسی دوران ایک گاڑی ٹیکسی کے سامنے آرُکی جس پر ڈرائیور وہاں سے روانہ ہو کر اسے گھر کے سامنے اتار کر غائب ہو گیا ۔خاتون نے پولیس کو شکایت کر کے ڈرائیور اور اس کی ٹیکسی کی تمام معلومات فراہم کر دیں جس کی بنیاد پر اسے جلد ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالت 22ستمبر کو مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

  •  

مزید :

بین الاقوامی -