چینی شخص ’’ماں‘‘حاصل کرنے کےلئے سب کچھ لٹا نے کو تیار
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے ایک یتیم عرب پتی کو ماں کی اس قدر ضرورت پیش آگئی ہے کہ اس نے اشتہار دے دیا ہے کہ اگر کوئی خاتون اس کو ماں کا پیار دے سکے تو وہ اسے 160,000ڈالر (تقریباً 1کروڑ 60لاکھ روپے) پیش کرے گا۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ یہ شخص مشہور فینگو پارک کے باہر نوٹوں کا ایک تھیلا ہاتھ میں لے کر بیٹھا ہے اور اس کے پیچھے ایک بڑی سی لالٹین پر اس کا فون نمبر لکھا ہے جبکہ سامنے لگے اشتہار پر شرائط و ضوابط تحریر ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ خاتون کم از کم 57سال کی ہوں ، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں اور اسے ان کے ساتھ خصوصی محبت محسوس ہونا ضروری ہے۔ہوان لی نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اس شخص کے پاس معلومات لینے کے لئے گئی تو اس نے بتایا کہ وہ بہت نوجوان لگ رہی ہے جبکہ اسے بطور ماں کسی معمر خاتون کی ضرورت ہے۔