28 ستمبر کو اہل لاہور اعلان کر یں گے,اقتدار کے بھوکے پارلیمنٹ میں ہیں: شیریں مزاری

28 ستمبر کو اہل لاہور اعلان کر یں گے,اقتدار کے بھوکے پارلیمنٹ میں ہیں: شیریں ...
28 ستمبر کو اہل لاہور اعلان کر یں گے,اقتدار کے بھوکے پارلیمنٹ میں ہیں: شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے سعد رفیق دوسروں پر سوالات اٹھانے سے گریز کریں، سعد رفیق نے کہا تھا کہ ریلوے کو آسمان پر لے جائیں گے، وہ آج بتائیں کہ ان کے ادارے کا کیا حال ہے، وہ اپنی کارکردگی پر جواب دے کر ہم پر سوال اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ’گونواز گو‘ کا فیصلہ دے چکا ہے، کراچی میں عوام کا سمندر جلسے میں شامل ہوا اب28 ستمبر کو اہل لاہور بھی اپنا اعلان کر دیں گے۔ اقتدار کے بھوکے تو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، موجودہ فرسودہ نظام نہیں چل سکتا اس لئے ان حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -