خیبر پختونخواہ کو نہ بدل سکنے والے ملک کو کیا بدلیں گے؟: ترجمان پنجاب حکومت

خیبر پختونخواہ کو نہ بدل سکنے والے ملک کو کیا بدلیں گے؟: ترجمان پنجاب حکومت
خیبر پختونخواہ کو نہ بدل سکنے والے ملک کو کیا بدلیں گے؟: ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب کے ترجمان ضعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دھرنے کی ناکامی پر سخت مایوس ہیںاور اب پورے ملک میں بے چینی پھیلا رہے ہیں، اپنے صوبے کو نہ بدل سکنے والے پورے ملک کو کیا بدلیں گے،عمران، قادری نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے جس پر قوم ان کو معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے الزامات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے،اگرعمران خان اپنی نظر چیک کروائیںتو انہیں حقیقت نظر آ جائے گی، انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شوق میں اپنا سیاسی مستقبل اسٹیک پر لگا لیا ہے اور اب ان کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -