فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں: یوسف رضا گیلانی

فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں: یوسف رضا گیلانی
فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں: یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں، نیب اور ایف ٓئی اے کے اوچھے ہتھکنڈوںسے خوفزدہ ہونے والا نہیں، سب کا سامنا کروں گا، میرے خلاف آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی صرف الزامات لگ رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے اقتدارنہیں جمہوریت کے لئے مفاہمت کی سیاست کی مگر آج کے حکمران ہمیں انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے پہلے بھی عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور آج بھی سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کے حوالے سے رقوم سے جو وعدے کئے ان پر عمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا فوج اور حکومت کے ایک پیج پر نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

مزید :

لاہور -