فضائیہ کیمپ پر حملہ، اسلام آباد اور کابل میں سفارتی رابطہ، افغان سفیر کابل روانہ

فضائیہ کیمپ پر حملہ، اسلام آباد اور کابل میں سفارتی رابطہ، افغان سفیر کابل ...
فضائیہ کیمپ پر حملہ، اسلام آباد اور کابل میں سفارتی رابطہ، افغان سفیر کابل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعہ کو پاکستان ائیرفورس کے بڈھ بیر میں بیس کیمپ پر دہشت گردی کے حملے کے تناظر میں اسلام آباد اور کابل میں سفارتی سطح پر رابطہ ہوا ہے جس کے فوری بعد اسلام آباد میں متعین افغان سفیر جانان موسیٰ زئی ہنگامی طور پر اسلام آباد سے کابل روانہ ہوگئے۔ مقامی اخبار جنگ کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے ذرائع نے سفیر جانان موسیٰ زئی کی اتوار کو کابل جانے کی تو تصدیق کی ہے تاہم مذکورہ ذریعے نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا کہ کیا وہ اسلام آباد سے کوئی پیغام لے کر گئے ہیں یا انہیں کابل سے طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -