موت کے وقت سب سے پہلے آپ کے جسم میں کونسی 4 تبدیلیاں آتی ہیں؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی معلومات

موت کے وقت سب سے پہلے آپ کے جسم میں کونسی 4 تبدیلیاں آتی ہیں؟ رونگٹے کھڑے ...
موت کے وقت سب سے پہلے آپ کے جسم میں کونسی 4 تبدیلیاں آتی ہیں؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)موت برحق ہے اور کوئی بھی نفس اس سے نہیں بچ سکتا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موت کے وقت جسم میں کونسی تبدیلیاں آتی ہیں،آئیے آپ کو 4ایسی تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1۔انسان کا رنگ جامنی ہوجاتا ہے
جیسے ہی انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کا دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور خون کی گردش رُک جاتی ہے ۔کشش ثقل کی وجہ سے خون رگوں میں رُک جاتا ہے جس کی وجہ سے جہاں جہاں یہ خون رُکتا ہے وہاں کی جلد کا رنگ جامنی ہوجاتا ہے۔
2۔منہ کے راستے ہوا کا اخراج
جب انسان مرتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام ناکارہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے معدے اور انتڑیوں کے اوپر کے حصے میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اور یہ کیڑے انسان کے خون اور گوشت کو کھانے لگتے ہیں،اس دوران یہ کیڑے بہت زیادہ ہوا اوربدبو پیدا کرتے ہیں اور یہ ہوا منہ کے راستے باہر کو آتی ہے۔بعض اوقات یہ ہوا پیچھے سے بھی خارج ہونے لگتی ہے۔

سفید بال قدرتی طور پر کالے کرنے کیلئے جادوئی نسخہ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
3۔پھڑ پھڑاہٹ
جب موت کا عمل مکمل ہورہا ہوتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ انسان مرچکا ہے تب بھی اس کے جسم میں جنبش ہوسکتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ہمارا دماغ ہے جو مکمل طورپر مرنے سے قبل زندہ رہتا ہے اور اس دوران جسم کا کوئی بھی حصہ حرکت کرسکتا ہے۔
4۔کرہانا
جب انسان مررہا ہو اور ڈاکٹر اس کے جسم میں مصنوعی طریقے سے سانس داخل کرتے ہیں تووہ پھیپھڑوں اور نالیوں میں رہ جاتا ہے اور اگر انسان کے سینے کو دبایا جائے تو اس کے اندر سے کرہانے کی آواز آتی ہے یہ سننے میں بہت ہیبت ناک بھی معلوم ہوتی ہے۔

حبیب بینک کے صارفین کیلئے تشویشناک خبر، بھارتی ہیکرز نے اکاﺅنٹ صاف کردیئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -