مچھر آپ کو کیوں کاٹتے ہیں؟ 7 وجوہات جانئے

مچھر آپ کو کیوں کاٹتے ہیں؟ 7 وجوہات جانئے
مچھر آپ کو کیوں کاٹتے ہیں؟ 7 وجوہات جانئے

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ مچھر آپ کو تو ضرور ڈھونڈ لیتے ہیں اور کسی اور کو کاٹیں نہ کاٹیں آپکو ضرور کاٹتے ہیں؟ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آپ کی یہ سوچ درست ہوسکتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں میں پائی جانے والی کچھ خاص خصوصیات کی بناءپر مچھر ان پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔ وہ کون سے لوگ ہیں جو مچھروں کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں اور اسکی وجوہات کیا ہیں، آئیے دیکھتے ہیں:

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

خون کا گروپ:

جن لوگوں کا خون "O" گروپ کا ہوتا ہے مچھر ان پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔

حاملہ خواتین:

جریدے "Lancet" میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے جسم سے زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے لہٰذا مچھر ان کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔

الکوحل:

’امریکی ماسکیٹو کنٹرول‘ کے جریدے کے مطابق جولوگ شراب نوشی کرتے ہیں ان پر بھی مچھر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔

جرثومے:

ہر شخص کے جسم پربے شمار جرثومے پائے جاتے ہیں لیکن جن کے جسم پر ایک ہی قسم کے جرثومے زیادہ پائے جاتے ہیں مچھر ان پر زیادہ حملہ کرتے ہیں۔ جن کے جسم پر پائے جانے والے جرثومے مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہیں ان مچھر کم کاٹتے ہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ:

’بلیٹن آف اینٹومولوجیکل ریسرچ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جن لوگوں میں سانس کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج زیادہ ہوتا ہے انہیں بھی مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔

ورزش:

ورزش کرنے سے پسینے کے ساتھ لیکٹک ایسڈ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے مچھر زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کھلے ماحول میں ورزش کرنے والوں کو مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔

سفید بال قدرتی طور پر کالے کرنے کیلئے جادوئی نسخہ

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...