سپر لیگ کے انعقاد سے کرکٹ میں انقلاب آئے گا: کامران اکمل

سپر لیگ کے انعقاد سے کرکٹ میں انقلاب آئے گا: کامران اکمل

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کی کرکٹ میں انقلاب آجائے گا ۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا انعقاد اب خواب نہیں رہا اور پی ایس ایل کے لوگو کی رونمائی کی شاندار تقریب سے پوری دنیا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اگلے سال چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ بھی کامیاب ہوگی۔پی ایس ایل میں دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ان کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں شائقین کے لئے کافی دلچسپی پیدا ہو گی ۔نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف مالی فائدہ ہوگا بلکہ ان کو تجربہ بھی حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہے ۔امید ہے کی پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہوگا اور ہمارے ملک کے گراؤنڈز بھی آباد ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...