پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان‘ نجم سیٹھی و دیگر کا جگ موہن ڈالمیا کے انتقال پر اظہارافسوس

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان‘ نجم سیٹھی و دیگر کا جگ موہن ڈالمیا کے انتقال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے سابق صدر اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر جگ موہن ڈالمیا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنجہانی ڈالمیا ایک اچھے انسان تھے اور میری ان کے ساتھ پرانی شناسائی تھی۔وہ ایک اچھے دوست اور پاکستان کی کرکٹ کے لئے اچھے جذبات رکھتے تھے ۔انہوں نے 2004میں مشکل حالات کے باجود پاک بھارت سیریز کا انعقاد کروایا اور پاکستان کو بی سی سی آئی کے جوبلی میچ کے لئے بھی دعوت دی تھی ۔ان کے انتقال سے پاکستان کرکٹ ایک دوست سے محروم ہوگئی ۔ہم ان کے پس ماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔