انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے

انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے لوگو کی کامیاب تقریب رونمائی کے بعد انگلینڈ کے سابق لیجنڈ بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی شرکت کا اعلان کردیا۔ اْنہوں نے ٹی 20لیگ میں شرکت کا یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیاہے جو کہ لانچنگ کی تقریب کے موقع پر بھی دکھایاگیا۔ اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن کاکہناتھاکہ ’فروری میں ہونیوالے پاکستانی میلے میں شرکت باعث فخرہوگی ، میں اس کے آغاز کا انتظار نہیں کرسکتا، ایسادکھائی دیتاہے کہ حیران کن مقابلہ ہوگاجس میں بہت سارا مزا، بہت سے چھکے ، بہت کی وکٹیں ہوں گی ، واقعی مجھے ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کیلئے 115عالمی کھلاڑیوں نے رابطہ کیاہے ، کیون پیٹرسن سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ڈیرن سمی اورسری لنکا کے تھساراپریرا بھی سپرلیگ میں کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں شیدول ہے جبکہ پانچ ٹیمیں کرکٹ لیگ میں حصہ لیں گی جوٹرافی جیتنے کیلئے 24میچ کھیلیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی