سابق بھارتی باؤلر ظہیر خان7 اکتوبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گے

سابق بھارتی باؤلر ظہیر خان7 اکتوبر کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گے

  



ممبئی(اے این این )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر ظہیر خان 7اکتوبر کو اپنی 37ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 7اکتوبر 1978ء کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 92ٹیسٹ،200 ایک روزہ اور 17ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 1231رنز اور311کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں 792 رنز اور 282 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔

ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 13 رنز اور 17کھلاڑیوں کی وکٹیں لیں ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 10 سے 13 نومبر 2000 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 فروری 2014 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 3 اکتوبر 2000کو کینیا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 4 اگست 2012کو سری لنکا کے خلاف کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پہلا میچ یکم دسمبر 2006 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20میچ 2 اکتوبر 2012 کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہی کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی