بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنا پڑے گا ٗ شان مارش

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنا پڑے گا ٗ شان مارش

  



سڈنی (اے این این ) آسٹریلوی بیٹسمین شان مارش نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں کا اندازہ ہے اس لئے ہم ٹیسٹ سیریز میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش ٹیم کوسیریز میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا ۔ایشائی پیچز پر آسٹریلوی ٹیم کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی اور شائقین کو جیت کا تحفہ دے گی ۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل کے لئے اگلے ماہ سے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز پریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ پریکٹس میچ 3 سے 5 اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...