ٹینس آسٹریلیا کاسرینا ایج ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ٹینس آسٹریلیا کاسرینا ایج ٹینس ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

  



میلبورن (اے این این ) ٹینس آسٹریلیا کے زیر اہتمام سرینا ایج ٹینس ٹورنامنٹ کل بدھ سے شروع ہوگا ۔ 24 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں انڈر 10 بواءئز گرلز سنگلز ،ڈبلز ، انڈر 12 بوائز گرلز سنگلز ، ڈبلز ، انڈر 14 بوائز ،گرلز سنگلز ،ڈبلز ، انڈر 16 بوائز گرلز سنگلز ،ڈبلز اورانڈر 16مکس ڈبلز کیٹاگری میں مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری 18جولائی کو کھولی گئی تھی جبکہ 12 ستمبر انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ تھی ۔ انتظامیہ کی جانب سے 16 ستمبر انٹری واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ ایونٹ کے بہترین انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور امید ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے ووالے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی