بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے عدیل خان سوئمنگ پول پشاور میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے سوئمرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں میزبان خیبر پختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا سے 80 کے قریب سوئمرز شرکت کریں گے۔