سنگاپور: موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی
سنگاپور (سپورٹس ڈیسک) سنگاپور میں ہونے والی موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی جبکہ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کار میں خرابی کے باعث جلد ریٹائر ہو گئے۔سنگاپور میں ہونے والے موٹو گراں پری کے دلچسپ ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر اور مایہ ناز ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب محنت کی کچھ ڈرائیورز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ سبقت لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئے۔برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کو گاڑی میں خرابی کی وجہ سے جلدی دستبردار ہونا پڑا۔ جبکہ جرمنی کے اسٹار ڈرائیور سباسچئن ویٹل نے دو گھنٹے ایک منٹ اور بائیس اعشارئیہ ایک ایک سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔