پوٹھوہار فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

پوٹھوہار فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پوٹھوہار فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ مقابلہ کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ اسلام آباد کی دو مختلف گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جن میں ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ اور کراچی کمپنی گراؤنڈ شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
دوسرا راؤنڈ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔