کرکٹ آسٹریلیا نے سابق بھارتی آل راؤنڈر سری دھرن سری رام کو کنسلٹنٹ مقرر کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق بھارتی آل راؤنڈر سری دھرن سری رام کو کنسلٹنٹ مقرر ...

  



سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سری دھرن سری رام کو دورہ بنگلہ دیش کے لئے کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔دورہ بنگلہ دیش کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل سری رام انڈین پرےئمر لیگ میں بطور کوچ بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ آسٹریلیا کی اے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے بیان سری رام نے کہاہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ان کی کوشش ہوگی کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کی صلاحتیوں کو مزید اجاگر کریں تاکہ آسٹریلوی ٹیم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ سکے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ایشائی پیچز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلا ہے اور وہ اپنا یہ تجربہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیش کے موسمی حالات میں ایڈجسٹ ہوجائے گی اور ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...