ویمن کرکٹ ٗ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز نومبر میں ہوگی

ویمن کرکٹ ٗ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز نومبر میں ہوگی

  



کولمبو(اے این این )سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 5 ایک روزہ اور تین ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز کے لئے سری لنکن ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں مابین پہلے مرحلے میں ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ایک روزہ میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 5 نومبر،تیسرا ایک روزہ میچ 7 نومبر،چوتھا ایک روزہ میچ 10 نومبر ،سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹوئنٹی 20میچ 15 نومبرکو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20میچ 20 نومبر کو شیڈول ہے ۔ سیریز کا تیسرا ٹوئنٹی 20میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...