بنڈس لیگا میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی

بنڈس لیگا میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (سپورٹس ڈیسک ) جرمن بنڈس لیگا میں بورشیا ڈورٹمنڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آگس برگ نے ہین اوور کو شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کی۔ جرمن فٹبال لیگ کے اہم میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے لیور کوسن (لیورکیوسن)کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا۔ ہوف مین ، ،گندوگان اور کا گاوا نے گول سکور کیے۔ اس جیت کے بعد بورشیا ڈورٹمنڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ لیگ کے ایک اور میچ میں آگس برگ نے ہین اوور کو دو صفر سے شکست دے کر سیزن کی پہلی کامیابی سمیٹی۔ الیگزینڈر ایسون الیگزینڈر ایسون اور پال نے ایک ایک گول کیا۔