جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آئندہ برس بھارت میں کھیلا جائیگا ٗ جرمنی ٹائٹل کا دفاع کریگا

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آئندہ برس بھارت میں کھیلا جائیگا ٗ جرمنی ٹائٹل کا دفاع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے این این ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جونےئر ہاکی ورلڈ کپ اگلے برس یکم سے 11 دسمبر تک بھار ت کے شہر نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ۔اس سے قبل2013 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں ہی کھیلا گیا تھا جس میں جرمنی نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ فرانس کی ٹیم رنر اپ رہی ۔ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے فرانس کو 5-2 سے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم نے تیسری اور ملائشیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ 2016 کے جونےئر ورلڈ کپ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کادفاع کرے گی ۔ جونےئر ورلڈ کپ کا آغاز 1979 میں ہوا جس کی میزبانی فرانس نے کی ۔ اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے فتح سمیٹی ۔ دوسرا ورلڈ کپ 1982میں ملائیشیا میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ جرمنی کی ٹیم سے فتح اپنے نام کی ۔ تیسرا ورلڈ کپ 1985 میں کینیڈا میں کھیلا گیا ۔ اس ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ جرمنی کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی ۔ 1989ء کا ورلڈ کپ ملائیشیا میں کھیلا گیا ۔ اس ورلڈ کپ میں بھی ویسٹ جرمنی کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔ 1993 ء کا ورلڈ کپ اسپین میں کھیلاگیا جس میں جرمنی فتح یاب ہوا ۔ 1997 کا ورلڈ کپ انگلینڈ میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے کامیابی اپنے نام کی ۔ 2001 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے فتح اپنے نا کی ۔ 2005 کا ورلڈ کپ نیدرلینڈ میں کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن نے کامیابی اپنے نا م کی ۔ 2009 کے ورلڈ کپ کی میزبانی ملائیشیا اور سنگاپور نے کی جس میں جرمنی فتح یاب ہوا جبکہ آخری ورلڈ کپ 2013 میں کھیلا گیا۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت نے کی اور جرمنی کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔
آئٹم نمبر----------25---------- 21ستمبر2015ء