وزن کم کرنے کیلئے سانس کھینچنے کا درست طریقہ

وزن کم کرنے کیلئے سانس کھینچنے کا درست طریقہ
وزن کم کرنے کیلئے سانس کھینچنے کا درست طریقہ

  



برمنگھم (نیوز ڈیسک) زندہ رہنے کیلئے سانس تو سب ہی لیتے ہیں لیکن اگر درست طریقے سے سانس لینے کی ایک سادہ سی مشق کو معمول بنالیا جائے تو زندگی بہت آسان اور خوشگوار ہوسکتی ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

مصنف پیٹرک میکوون اپنی کتاب "The Oxygen Advantage" میں لکھتے ہیں کہ شاید ہم بہت زیادہ سانس لے رہے ہیں اور ہمیں اس میں کچھ کمی کی ضرورت ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ سانس روکنے کی مشق ہمیں ذہنی تناﺅ، تھکاوٹ، بدخوابی اور موٹاپے سے نجات دلاتی ہے اور اس کی بدولت ہم ہشاش بشاش ہوسکتے ہیں اور بغیر کسی محنت کے بتدریج وزن بھی کم کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب کیلئے بڑی مشکل، اسلامی ملک نے اپنے سات لاکھ ورکر سعودیہ سے واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ۔۔۔

پیٹروک میکوون کے مطابق روزانہ مختصر دورانیے کیلئے واک کریں، مثلاً 5 سے 15 منٹ کیلئے، واک کے دوران زیادہ گہرے سانس نہ لیں، کچھ وقت کیلئے اپنی ناک کو دبا کر سانس روکیں اور جب سانس لینے کی طلب ہو تو ناک کو چھوڑ دیں اور ناک سے سانس لیتے ہوئے سانس کو بحال کریں۔ کچھ وقت کے بعد دوبارہ ایساہی کریں اور آپ متعدد بار یہی مشق کرسکتے ہیں۔ سانس روکنے کی یہ مشق جسم میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا لیول متوازن کردیتی ہے، آکسیجن دماغ سمیت تمام اہم اعضاءتک بہتر طور پر پہنچتی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...