شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کی ایک ٹیم خریدنے کا اعلان کر دیا

شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کی ایک ٹیم خریدنے کا اعلان کر دیا

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی کھلاڑی شعیب اختر نے پاکستان سپرلیگ کی ایک ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپرلیگ پاکستان کا برانڈ ہے ، سب مل کر کامیاب بنائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ عامر، سلمان اور آصف کے ساتھ یکساں سلوک کرے، تینوں کو پی ایس ایل میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے،محمد عامر کو اپنی ٹیم میں کھلانا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی بلے باز روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی، یونس خان پلیز!ریٹائرمنٹ لے لو۔ انہوں نے کہا کہ پوراپاکستان بہت پرجوش ہے، پی ایس ایل بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...